ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشورمیں میلے کے دوران باکڑا دکانوں پر ضلعی انتظامیہ کی پابندی

مرڈیشورمیں میلے کے دوران باکڑا دکانوں پر ضلعی انتظامیہ کی پابندی

Thu, 29 Dec 2016 21:19:45    S.O. News Service

بھٹکل:29/ ڈسمبر  (ایس او نیوز) 14سے 21جنوری تک مرڈیشور میں چلنے والے شری ماتھوبار مندر کے میلے اور رتھ اتسوا کے دوران بیچ اور راستے کناروں پر نئے طورپر باکڑا لگانے اور دھکیلنے والی گاڑیوں کے ذریعے بیوپار کرنےپر ضلعی انتظامیہ نے پابندی عائد کی ہے۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے مرڈیشور پولس نے ماولی گرام پنچایت کو اطلاعاتی نوٹس جاری کی ہے ۔ باکڑا دکانوں کو لے کر مقامی سطح پر ماہی گیروں اور باکڑا دکانداروں کے درمیان تکرار جاری ہے، 4نومبر کو بیچ پر موجود تمام باکڑا دکانوں کو نکالاگیاہے۔ میلے کے نام پر دوبارہ دکانوں کا لگانے قانونی نظام میں دشواری پیش آنے کے نتیجے میں یہ فیصلہ لئے جانےکی بات ارسال کردہ نوٹس میں کہی گئی ہے۔

میلے کے متعلق ضلعی انتظامیہ کے فیصلے پر عوامی سطح پر بے اطمینانی کااظہار کیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں ماولی -1پنچایت کے صدور ، ممبران اور افسران نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے میمورنڈم سونپا ہے۔ میلے کے دوران باکڑا لگانا قدیم روایت ہے، کسی حال میں بھی اس پر پابندی عائد نہ کی جائے۔ متعلقہ زمین  جس محکمہ تحصیل یا محکمہ بندرگاہ  سے منسلک ہے اسی محکمہ کے ذریعے ٹینڈر کارروائی کے ذریعے باکڑا دکانداروں کو موقع دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ اگر یہ آپ سے ممکن نہیں ہوتاہےتو پنچایت کو موقع فراہم کرے۔ لیکن کسی حال میں بھی میلے کے موقع پر جاترے پر پابندی عائد نہ کیا جائے۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ نے میمورنڈم پر یقین دلایا کہ ایک دو دن میں وہ ڈی سی سے بات کرتے ہوئے ضروری قدم اُٹھائیں گے۔


Share: